Islami Nazam-e-Zindgi aur uss ke Bunyadi Tasawarat

PKR320.00
In stock
SKU
Islami Nazam-e-Zindgi aur uss ke Bunyadi Tasawarat

Title: Islami Nazam-e-Zindgi aur uss ke Bunyadi Tasawarat

نام:اسلامی نظام ذندگی اور اُس کے بنیادی تصورات

Author: Syed Abul Ala Maudoodi

Publisher: Islamic Publications

Paperback:

Dimensions: 5.5x8.5

Pages: 328

Price: 320

Weight: 0.4  kgs

موضوع تفصیل وضاحت

مجدد سیّدابوالاعلٰی مودودیؒ بیک وقت مُفسر، مُحدث، مُحقق، مُدبر، مُنتظم، مُفکر، مُتکلمِ اِسلام اور غلبہ دین کیلئے عظیم الشان جدوجہد کرنے والی شخصیت کے مالک تھے۔ آپؒ نے آسان اورعام فہم لٹریچر کے ذریعے اِسلام کو عقلی دلائل اور قُرآن و سُنت کی روشنی میں ایک قابلِ فخر تہذیب اور اِنسانی معاشروں کیلۓ ایک منفرد نظامِ زندگی کے طور پر پیش کیا۔ اِسلام کو دِل نشین، مُدلل اور جامع انداز میں پیش کرنے کی جو خُداد صلاحیت سید ابوالاعلی مودودیؒ کو حاصل ہے وہ محتاج بیان نہیں۔ آپؒ کی تصانیف وتالیفات بین الاقوامی زُبانوں میں ترجمہ ہو کر مقولیت عامہ حاصل کر چکی ہیں۔

*زیرِ نظر کتاب میں اِسلامی نظام کے جُملہ پہلوٶں پر مختصر مگر جامع طور پر روشنی ڈالی گئ ہے جو ایک عام آدمی کو ذہنی اور فکری طور پر اِسلام پر مطمئن کرتا ہے۔

اِس کتاب میں مولانا محترمؒ کے اُن تمام مضامین اور تقاریر کو یک جا جمع کر دیا گیا ہے جو ”اِسلامی نظامِ زندگی“ کی فکری بُنیادوں سے بحث کرتے ہیں۔

اِس مجموعے میں آپ کو ہستی باری تعالٰی، توحید، رسالت اور آخرت کے برحق ہونے پر ایسے دلائل ملیں گے جو جدید ذہن کو اپیل کریں اور دل میں اُتر جائیں، نہایت مضبوط عقلی دلائل سے اسلام کا ”دین حق“ ہونا ثابت کیا گیا ہے۔ اِس میں اسلام کا فلسفہ تاریخ اور نظریہ جہاد بڑے دل نشین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اِس کے ساتھ اسلام کے نظامِ زندگی کا ایک جامع اور مختصر نقشہ پیش کر دیا گیا ہے تاکہ ایک نظر میں اس نظام کا ایک جامع تصّور سامنے آ جاۓ جو اِسلام برپا کرنا چاہتا ہے۔

a lighthouse